https://twitter.com/alimdar82/status/1164164949985374208?s=20
تاہم بعدازں چینل اور اینکر پرسن کی جانب سے اس بات کی وضاحت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ خبر انہوں نے غلط فہمی کی بنیاد پر دی تھی اصل رقم اب بھی اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈ میں اکٹھی ہونے والی رقم کہاں گئی؟ اہم انکشاف
https://twitter.com/AyeshaBakhsh/status/1164446562073939968?s=20
یاد رہے کہ اس اکاؤنٹ میں آنے والی رقم کہاں خرچ ہوئی اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں ایک مذمتی قرارداد جمع ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے دیامر بھاشا ڈیم کے نام پر ڈیم فنڈ قائم کیا۔ ڈیم فنڈز میں 10 ارب سے زائد کی رقم جمع ہوئی اور ڈیم فنڈز کی تمام رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس اکاﺅنٹ میں جمع تھی اور یہ رقم صرف دیامر بھاشا ڈیم پر ہی خرچ ہو سکتی تھی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت نے ڈیم فنڈز کے لئے جمع چندہ یوٹیلٹی بلز میں خرچ کردیا ہے حالانکہ ڈیم فنڈز کا کمرشل استعمال کسی صورت نہیں ہوسکتا تھا۔ ڈیم فنڈز پر اشتہارات کی مد میں 13 ارب روپے کے قریب رقم بھی سرکاری خزانے سے خرچ کی گئی اس لئے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈیم فنڈز کی رقم یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کے لئے خرچ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈیم فنڈز کی رقم کا غیر قانونی استعمال کرنے کا نوٹس لیا جائے۔