البغدادی نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر کواپنا جانشین مقرر کر دیا

04:51 PM, 22 Aug, 2019

نیا دور
برطانوی اخبار'دی ٹائمز' نے دعویٰ کیا ہےکہ دولت اسلامیہ' داعش' کے سربراہ ابو بکرالبغدادی نے اپنا جانشین عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کے ایک سابق فوجی افسرکو مقرر کیا ہے۔ آئندہ داعش کی قیادت صدام حسین کا ایک فوجی افسر کرے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق البغدادی نے سابق عراقی فوجی افسر عبداللہ قرداش کو تنظیم کےانتظامی امور کی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ البغدادی کے جانشین مقرر کیے جانے کی افواہوں نے اس کی صحت کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

'دی ٹائمز' نے رپورٹ کے لیے'البغداد بیمار ہے اور اس نے ' داعش' کی قیادت ایک 'استاد' کے سپرد کردی ہے'۔ استاد کے لقب سے مشہور داعش کے نئے سربراہ عبداللہ قرداش صدام حسین کا سابق فوجی افسر ہے۔ یہ فوجی افسر سنہ 2003ء کو صدام کی فوج میں شامل تھا۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے 48 سالہ البغدادی اور قرداش کو سنہ 2003ء کو پکڑا۔ ان دونوں پر 'القاعدہ' کے ساتھ رابطوں کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ دونوں کوالبصرہ سے گرفتار کیا گیا۔ البغدادی نے قرداش کی مدد سے سیکڑوں قیدیوں کو ' داعش' میں بھرتی کرنے کی مہم چلائی اور اس کے ساتھ مل کر'خلافت' کا اعلان کیا۔ اس وقت سے قرداش البغدادی کا انتہائی قریب رہا ہے۔
مزیدخبریں