محرم الحرام ایس او پیز: مجالس وہی ذاکر کروا سکیں جن کا کرونا ٹیسٹ منفی ہوگا

06:02 AM, 22 Aug, 2020

نیا دور

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ کار جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  مجالس اور جلوسوں میں کورونا ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔


نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے جلوس، ریلیوں میں تمام شرکاء اور عزاداروں کا ماسک پہننا لازمی ہے، مجالس میں صرف ان ذاکرین کو بیان کی اجازت ہو گی جن کا کرونا ٹیسٹ منفی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مجالس کی جگہ پر ہاتھ دھونے کا انتظام، سینیٹائزر، ٹشو، کوڑے دان رکھنا لازم ہے جب کہ مجالس، جلوس اور دیگر سرگرمیوں کے دوران شرکاء اپنے پاس سینیٹائزر رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنگ اور بند ہال، عمارتوں کی بجائے کھلی جگہ پر مجالس کا اہتمام کیا جائے گا اور مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک محدود رکھا جائے۔

 
مزیدخبریں