بھارتی کرکٹر سریش رائینا اور سوزین خان رات گئے نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران گرفتار

03:21 PM, 22 Dec, 2020

نیا دور

ممبئی میں پولیس نے سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت  34 افراد کو گرفتارکرلیا۔


 بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی کے پوش علاقے میں واقع نائٹ کلب پر پیر اور منگل کی درمیانی رات 3 بجے چھاپہ مارا۔


رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 13 خواتین اور کلب کے عملے کے 7 افراد  شامل تھے۔


ممبئی پولیس کے مطابق خواتین کو تنبیہ کرکےگھر جانے دیا گیا جب کہ مردوں کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں ضمانت  کے بعد چھوڑا گیا۔


  سوزین خان بالی وڈ ادکار ہریتک روشن کی سابق اہیلہ ہیں اور دونوں کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ کرکٹر سریش رائنا نے رواں سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

مزیدخبریں