عمران خان کی وزرا کو وارننگ، شہباز شریف کے اثاثے ضبط

05:33 PM, 22 Dec, 2020

نیا دور


وزیراعظم ایک سال پہلے خبر دار کررہے تھے کہ مرغیاں اور کٹے پال لیں اگر مرغیاں پالی ہوتی تو آج 240 کے درجن انڈے نہ خریدنے پڑتے اب بھگتیں، انہوں نے گیس کی کمی کا بھی پہلے ہی کہہ دیا تھا عوام کو چاہیے تھا کہ وہ گیس کو سٹور کرلیتے، مزل سہروردی



مجھے یہ سمجھ نہیں آرہی یہ حکومت جب سے آئی ہے انہیں پینشنرز سے کیا مسئلہ ہے، آپکو پینشنرز کیوں پیٹ میں مروڑ دیتے ہیں، ریاست جو پینشن جو پینشنرز کو دیتی ہے وہ کوئی احسان نہیں ہے۔ وہ اس ملازم نے حکومت کے پاس اپنی کٹوتی کروائی ہوتی ہے، افشاں معصب



یاد ماضی عذاب ہے یا رب. چھین لے مجھ سے حافظہ میرا



عمران خان دھرنے کے دنوں میں کہا کرتے تھے کہ میرے پاس 200 قابل بندوں کی ٹیم ہے، اور مراد سعید نے 200 ارب ڈالروں کی نوید سنادی، لوگوں کی امیدوں کو آسمان تک پنچادیا، رضا رومی



اقتدار میں آنے سے پہلے عمران خان کہا کرتے تھے کہ حکومت میں آکر صرف آپکو 200 قابل لوگ چاہیے اور وہ ہم ڈھونڈرہے ہیں اور ہمارے پاس ہیں، عمران خان سیبوں کا نارنگیوں سے مقابلہ کرتے ہیں، امریکا میں صدارتی نظام ہے ہمارے پاس صدارتی نظام نہیں ہے، مرتضی سولنگی



مزیدخبریں