کتوں نے کڑکتی سردی میں بے یار و مددگار نومولود بچی کو بچالیا

11:04 AM, 22 Dec, 2021

نیا دور
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں سریستال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کوئی سنگ دل شخص سخت سردی کی رات میں نومولود کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹھٹھرتی رات میں بے لباس بچی کو سب سے پہلے ایک کتیا نے دیکھا جو اس کی حفاظت کے لیے ساری رات وہیں بیٹھی پہرا دیتی رہی، ناصرف کتیا بلکہ اس کے بچے بھی نوزائیدہ کے پاس ہی بیٹھے رہے۔



رپورٹس کے مطابق مقامی کسانوں نے بتایا کہ صبح 11 بجے کے قریب ہم نے کھیتوں سے بچی کے رونے کی آوازیں سنیں جس کے بعد ہم فوری طور پر آواز کا تعاقب کرتے ہوئے وہاں پہنچے، اس جگہ پہنچنے پر ہم دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچی کے ارد گرد کتے کے چھوٹے چھوٹے بچے بیٹھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی سردی میں رات بھر یوں پڑے رہنے کے باوجود بالکل صحت مند ہے۔



ڈاکٹر نے خیال ظاہر کیا کہ کتیا اور اس کے بچوں نے نومولود کو رات بھر گرمائش فراہم کی جس سے بچی محفوظ رہی۔

تاہم پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزیدخبریں