یہ دعویٰ انہوں نے پبلک نیوز کے پروگرام ''ریاست اور عوام'' میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پھر عدالتوں سے اس نگران سیٹ اپ کو تین سال مل جائیں گے، جنہوں نے ملک لوٹا ان کو ہرگز حکومت نہیں ملے گی، بلکہ ان کا بے رحم احتساب ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک اور آئین آمنے سامنے آجائیں تو ملک اور ریاست کو بچایا جاتا ہے۔ آئین تو مشرقی پاکستان میں بھی موجود رہا لیکن ملک دولخت ہوگیا۔
https://twitter.com/PublicNews_Com/status/1473348455368114183?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1473348455368114183%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F56594%2F
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سب کی وفاداری ریاست کے ساتھ ہے۔ آئین کو نہیں بلکہ ریاست کو بچایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے۔ ایسے نظام سے مستقبل کے رہنما تیار ہوں گے۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1473587375322415107?s=20
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات پر شور شرابہ کیا جا رہا ہے، لیکن کسی کو احساس نہیں کہ یہ الیکشن جدید اور تبدیل شدہ سسٹم کی شروعات ہیں۔ ایسا سسٹم کامیاب جمہوریت میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی چوہتر سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس بااختیار بلدیاتی نظام ہے۔