محمد مالک کا شو آف ائیر ہونے پر حامد میر کا ردعمل آگیا

12:27 PM, 22 Dec, 2021

نیا دور
گذشتہ روز ہم نیوز چینل کے اینکر محمد مالک کو حامد میر کو بطور مہمان بلانے ک خیمازہ بھگتنا پڑا تھا، ان کا شو صرف 15 منٹ بعد ہی آف ایئر کر دیا گیا تھا۔ اب اس معاملے پر حامد میر کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

محمد مالک نے اپنے شو میں حامد میر کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں صحافتی تبصرہ کرنے کیلئے بلایا تھا۔ ہم نیوز پر یہ شو تقریبا 15 منٹوں تک ہی چلا تھا کہ اسے اچانک آف ایئر کر دیا گیا۔

اس پروگرام کے دوران حامد میر نے بلدیاتی الیکشن پر تجزیہ کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خوب تعریفیں کی اور ان کا دفاع کرتے رہے۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1473324684112379904?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1473324684112379904%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8ADD8A7D985D8AF-D985DB8CD8B1-DAA9DB8C-D988D8ACDB81-D8B3DB92-D985D8ADD985D8AF-D985D8A7D984DAA9-DAA9D8A7-D8B4D988D8A2D981-D8A7D8A6DB8CD8B1-DB81D988D986DB92-D9BED8B1-D8ADD8A7D985D8AF-D985DB8CD8B1-DAA9D8A7D8B1D8AFD8B9D985D984.807988%2F

مختلف صحافتی تنظیموں کی جانب سے محمد مالک کا پروگرام آف ائیر کرنے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ اب حامد میر نے خود بھی اس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میڈیا آزاد ہے جی۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1473499824012075014?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1473499824012075014%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD8ADD8A7D985D8AF-D985DB8CD8B1-DAA9DB8C-D988D8ACDB81-D8B3DB92-D985D8ADD985D8AF-D985D8A7D984DAA9-DAA9D8A7-D8B4D988D8A2D981-D8A7D8A6DB8CD8B1-DB81D988D986DB92-D9BED8B1-D8ADD8A7D985D8AF-D985DB8CD8B1-DAA9D8A7D8B1D8AFD8B9D985D984.807988%2F

بعد ازاں اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ایک شعر کے ذریعے اس کا اظہار کیا اور کہا کہ

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حامد میر نے اسلام آباد میں ایک تقریر کے دوران سخت زبان استعمال کی تھی۔ اس کو بنیاد بناتے ہوئے بعد جیو نیوز نے ان کو چینل سے پروگرام نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مزیدخبریں