عمران خان کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف سماعت 28 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔ تاہم اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث سماعت دوبارہ شروع نہ ہوسکی اور عدالت نے 28 دسمبر تک کے لئے سماعت ملتوی کردی۔

01:44 PM, 22 Dec, 2023

نیا دور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی۔ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں آج ضمانت لگی ہوئی ہے۔ ایف آئی اے والے سپریم کورٹ سے فری ہو کر یہاں پیش ہوں گے۔ عدالت 11 بجے تک کیس کی سماعت رکھ لے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ’میں چیمبر میں ہی ہوں پھر مجھے بتا دیجیے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔ تاہم اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث سماعت دوبارہ شروع نہ ہوسکی اور عدالت نے 28 دسمبر تک کے لئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں