سینٹ الیکشن کاغذات نامزدگی:الیکشن ٹریبیونل نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن کو طلب کر لیا

10:32 AM, 22 Feb, 2021

نیا دور



وفاقی وزیر و پی ٹی آئی سینٹ کے امیدوار فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل کی سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیے۔






درخواست گزار قادر مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں۔

جسٹس آغا فیصل نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی آیا ہے؟ اس پر فیصل واوڈا کے وکیل حسنین چوہان پیش ہوئے اور بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا ہے۔

قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا۔

قادرخان مندوخیل نے عدالت سے اپیل کی کہ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے، اس پر الیکشن ٹریبونل نےالیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیے۔

الیکشن ٹربیونل نے فریقین سے کل تک جواب طلب کرلیا اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی


مزیدخبریں