کارٹون کرداروں میں بھی اگر عورت ہو تو پردہ میں دکھایا جائے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی

01:47 PM, 22 Feb, 2021

نیا دور
عرب ٹی وی چینل العربیہ نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اینیمیٹڈ فلم انڈسٹری اور کارٹون انڈسٹری سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کارٹونز اور اینیمیڈ فلمز میں خواتین کارٹون کریکٹرز کے لیے بھی حجاب کو لازمی قرار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سوال کیا گیا کہ کیا اینیمیٹڈ فلمز میں خواتین کریکٹرز کے لیے حجاب ضروری ہے؟ اس کے جواب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کی فرضی صورتحال میں حجاب کرنا خود سے ضروری نہیں لیکن  حجاب نہ پہننے کے نتائج کو دیکھا جائے تو اینیمیشن میں حجاب کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد سے خواتین کے لیے حجاب کا پردہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔
مزیدخبریں