نیا دور اردو اور دی فرائیڈے ٹائمز پاکستان کی بہترین نیوز ویب سائٹس میں شامل

02:16 PM, 22 Feb, 2023

نیا دور
انٹرنیٹ پر موجود مختلف ویب سائٹس، بلاگز، یوٹیوب چینلز اور پوڈ کاسٹس کا ریکارڈ رکھنے والے عالمی ادارے Feedspot نے پاکستان کی بہترین نیوز ویب سائٹس کی فہرست جاری کی ہے جن میں نیا دور اردو اور فرائیڈے ٹائمز کی ویب سائٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ ادارے نے ویب سائٹس کی فعالیت، ان پر موجود مواد کی تازگی، فالوورز اور ان پر آنے والی ٹریفک جیسے پیمانوں کو معیار بنا کر یہ فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کی 90 بہترین نیوز ویب سائٹس شامل کی گئی ہیں جن میں نیا دور اردو اور فرائیڈے ٹائمز کے علاوہ درج ذیل اداروں کی ویب سائٹس شامل ہیں؛

ہماری ویب، ڈان، اردو پوائنٹ، بول نیوز، ایکسپریس ٹریبیون، ڈیلی پاکستان گلوبل، ڈیلی جنگ، ایکسپریس نیوز، آج نیوز ٹی وی، پاکستان ٹوڈے، مشرق ٹی وی، عوامی ویب، ڈیلی آج کل، پاکستان ٹریبیون، جیو نیوز اردو، ڈیلی قدرت، ڈیلی پاکستان، اے آر وائی نیوز، ڈیلی جنگ، انڈیپینڈنٹ اردو، دنیا نیوز، 24 نیوز اردو، پبلک نیوز، نیو نیوز، جی این این، 92 نیوز، عرب نیوز پاکستان، نئی بات اور دیگر ویب سائٹس شامل ہیں۔

عالمی ادارے Feedspot کے امریکہ میں مقیم بانی اور منتظم اعلیٰ انوج اگروال نے نیا دور اردو اور دی فرائیڈے ٹائمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
مزیدخبریں