چیف جسٹس پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔ اور چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں باقی کرداروں کی گرفتاری کے لیے بھی پیش رفت جاری ہے۔

12:11 PM, 22 Feb, 2024

نیا دور

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی، عبد الواسع نے 20 فروری کو چیف جسٹس کے خلاف دھمکی آمیز سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا۔ عبدالواسع نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر مہم چلاتے ہوئے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔ اور چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں باقی کرداروں کی گرفتاری کے لیے بھی پیش رفت جاری ہے۔ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اس مذموم سوشل میڈیا مہم کا حصہ رہے ہیں۔ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں