سی پیک اتھارٹی اپنے قیام کے کسی قانونی جواز اور تحفظ کے بغیر چل رہی ہے: اسد عمر کا سینیٹ کو جواب

02:05 PM, 22 Jan, 2021

عبداللہ مومند
وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسد عمر نے سینیٹ میں ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے لیئے گیم چینجر کہلانے والے سی پیک منصوبے کو تیز تر چلانے کے لیے بنائے جانے والی سی پیک اتھارٹی اس وقت اپنے قیام کے کسی قانونی جواز کے بغیر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے حوالے سے تحریری جواب داخل کرایا تھا۔

جواب میں لکھا گیا ہے کہ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کا عرصہ معیاد 31 مئی 2020 کو ختم ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سے اب اتھارٹی کے قیام کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔ اتھارٹی کے مالی معاملات کے حوالے سے اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملات متعلقہ وزارتوں کے ذریعئے چل رہے ہیں۔

یا رہے کہ سی پیک اتھارٹی کا پہلا چئیرمین جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم انکے اثاثہ جات سکینڈل کے بعد سی پیک اتھارٹی اور اسکے چئیرمین کا کردار گم ہوگیا تھا۔
مزیدخبریں