اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں جن میں ملیحہ ہاشمی، عمر دراز گوندل، سلمان حیدر اور مخدوم شہاب الدین کا چینل شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کی وارننگ کے ایک دن بعد حکومت نے 35 یوٹیوب چینلز، 2 ٹویٹر اکاؤنٹس، انسٹاگرام اکاؤنٹس، 2 ویب سائٹس اور ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا ہے یہ کارروائی آئی ٹی قوانین کے تحت کی گئی ہے یہ تمام اکاؤنٹس پاکستان سے چل رہے تھے۔
https://twitter.com/NajamBajwaa/status/1484549805863018498
بھارت میں بند ہونے والے چینلز کے نام درج ذیل ہیں۔
خبر ود فیکٹس
خبر تیز
گلوبل ٹروتھ
نیو گلوبل فیکٹس
انفارمیشن ہب
فلیش ناؤ
فیصل طارق سپیکس
اپنی دنیا ٹی وی
حقیقت کی دنیا
شہزاد عباس
میرا پاکستان ود شہاب
خبر ود احمد
ایچ آر ٹی وی
صبیح کاظمی
سچ ٹی وی نیٹ ورک
ثاقب سپیکس
سلمان حیدر آفیشل
ساجد حیدر سپیکس
ملیحہ ہاشمی
عمر دراز گوندل
کھوجی ٹی وی
کھوجی ٹی وی 2.0
کور پوائنٹ
جنید فلیکس
نیشنل سٹوڈیو
انفارمیٹو ورلڈ
دنیا آفیشل
سٹوڈیو 360
حقیقت ٹی وی نیوز
حقیقت ٹی وی 786
بول میڈیا ٹی وی
اردو سٹوڈیو
ذکی عباس
وائٹ نیوز
ڈی ناؤ
بھارتی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری اپوروا چندرا اور جوائنٹ سکریٹری وکرم سہائے نے جمعہ کو کہا کہ 20 جنوری کو وزارت کو ملی انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کارروائی کی ہے جبکہ اپوروا چندرا نے کہا کہ بلاک شدہ یوٹیوب چینلز کے 12 ملین سبسکرائبرز اور 130 ملین سے زیادہ ویوز تھے۔
https://twitter.com/ANI/status/1484498363068592128
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وزارت اطلاعات و نشریات نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر 20 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلاک شدہ یوٹیوب چینلز کی فہرست میں پنچ لائن،بین الاقوامی ویب نیوز،خالصہ ٹی وی،ننگا سچ، نیوز24، 48 نیوز،خیالی تاریخی
حقائق پنجاب،وائرل نیا پاکستان،گلوبل کور اسٹوری،گلوبل ای کامرس،جنید حلیم آفیشل، طیب حنیف، زین علی،فیشل محسن،راجپوت آفیشل،کنیز فاطمہ،صدف درانی، میاں عمران احمد، نجم الحسن باجوہ شامل ہیں-