شبر زیدی کا کہنا تھا کہ جب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار سب اچھے کی رپورٹ دیتے ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی کمپنیوں نے یہاں گاڑیاں بنائیں اور وہ گاڑیاں امیر لوگوں کو بیچ دیں۔ بڑے پیمانے پر گاڑیاں فروخت ہونے سے یکس نیٹ بڑھا اور پیسہ سرکولیٹ ہوا، جس سے یہ جی ڈی پی گروتھ ایک دم سے بڑھی، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب یہ اسی طرح بڑھتی ہی رہے گی۔
https://twitter.com/BOLNETWORK/status/1484575582050521092?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484575582050521092%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD985D8B9DB8CD8B4D8AA-D985DB8CDABA5-37-D981DB8CD8B5D8AF-DAA9DB8C-DAAFD8B1D988D8AADABE-D9BED8B1-D8B4D8A8D8B1D8B2DB8CD8AFDB8C-DAA9D8A7-D988D8B2DB8CD8B1D8A7D8B9D8B8D985-D8B9D985D8B1D8A7D986-D8AED8A7D986-DAA9D988-D985D8B4D988D8B1DB81.811280%2F
سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جی ڈی پی میں ہونے والی گروتھ کبھی بھی عام آدمی کی زندگی پر کوئی اثر نہیں ڈالتی کیونکہ یہ جان لینا چاہیے کہ یہ گروتھ ہوئی کس طرح سے ہے؟ اصل میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کا سب سے بڑا جزو گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ''اب پتا چلے گا'' میں ایک سوال کے جواب میں شبر زیدی کا کہنا کہ معیشت میں 5.37 فیصد کی بہتری سے متعلق خبروں پر وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اسے یہ نہ سمجھیں کہ معیشت ٹھیک ہو گئی ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک راہ پر گامزن ہو جائے۔