سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

11:33 AM, 22 Jul, 2019

نیا دور
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کے لیے اہل نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا گیا، فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔ 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی اپیل میں سزا معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے انتخابی اہلیت ہوسکتی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بات بھی تحریر کی ہے کہ  انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے۔
مزیدخبریں