دنیا میں آبادی کے اعتبار سے چین پہلا جبکہ بھارت دوسرا ملک ہے ۔لیکن اب ایک ایسے ملک کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی آبادی صرف 33نفوس پر مشتمل ہے۔ اس ملک کا نام مولوسیا ہے ۔جو امریکی ریاست نیواڈا میں 6.3ایکڑ پرمشتمل ایک چھوٹا سا رقبہ ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=hSb4SqE2X3g
اس ملک کو اقوام متحدہ یا دوسرے ملکوں کے نزدیک کسی الگ یا خود مختار ریاست کی حیثیت حاصل نہیں ۔لیکن پھر بھی یہاں آنے والوں کو اپنےپاسپورٹ پر مہر لگوانی پڑتی ہے اور اس ملک کا اپنا قانون ،ثقافت اور کرنسی ہے۔1977میں کیون بوگلے نامی شخص اور اس کے دوستوں کو الگ ملک بنانے کا خیال آیا ۔ اب بوگلے اس ملک کےسربراہ اور ان کی اہلیہ خاتون اول بنی بیٹھی ہیں۔ اس خود ساختہ حکمران جوڑ ی کے دو بچے ہیں۔