ذی الحج کا چاند ایک رات قبل ہی نظر آیا، عید 31 اگست کو ہی بنتی ہے: فواد چوہدری

06:19 AM, 22 Jul, 2020

نیا دور

مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کے گزشتہ روز چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تاہم اسکے  بعد بھی فواد چوہدری اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔


دو روز قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور آج 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا اور اس بار وفاقی وزیر کا دعویٰ بظاہر غلط ثابت ہوا تھا۔


گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ  ملک میں یکم ذی الحج 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔


تاہم فواد چوہدری اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ ذی الحج کا چاند واقع ہوچکا ہے۔ جس کے بعد ایک بار پھر چاند کی رویت کے حوالے سے تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔

مزیدخبریں