جیو نیوز کے مطابق مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی عمران خان کے امیدوار کو جیتنے نہیں دوں گا۔ ہم ان کا کوئی ویڈیو بیان ریکارڈ نہیں کر سکے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں مونس الٰہی نے کہا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت کا کھیل ختم ہو چکا ہے کیونکہ ان کے پاس فتح کے لیے ارکان اسمبلی کی درکار تعداد موجود ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا منصب حمزہ شہباز کا ملے گا، جب کہ دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ کو واضح برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلفونک رابطہ کیا، جس کے بعد آصف زرداری نواز شریف کا پیغام لے کر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے تھے۔