ایم کیوایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر 2 ملزمان ابوبکر اور محمد غزالی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
کیس میں تیسرے نامزد ملزم فاروق کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا گیا ، جبکہ کیس میں ایک ملزم پہلے سے ہی ضمانت حاصل کرچکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر علی رضا عابدی کے قتل میں سہولت کاری کا الزام ہے ، علی رضا عابدی کو 25 دسمبر 2018 میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔