لاہور: نجی ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائی گئی مریضہ کی برہنہ تصاویر بنا کر زیادتی کی کوشش

06:00 AM, 22 Jun, 2020

نیا دور
لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ واقعے میں ہسپتال ملازم ملوث ہے۔

 جیو نیوز کے مطابق  مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا تھا کہ وہاں ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی لیکن  پولیس کے مطابق مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم اسپتال سے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے  نجی ہسپتال کے اس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

 
مزیدخبریں