سوہائے علی ابڑو کو فلموں میں ان کی بولڈ پرفارمنس اور گانوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے، ان کی پہلی فلم ’انجمن‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جو ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک تھی۔
سوہائے علی ابڑو نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ’من جلی‘ 2012 میں ریلیز ہوا.
سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزار محمد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور وہ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور مایا ناز کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔
سوہائے علی ابڑو کا آخری ڈراما ’پریم گلی‘ گزشتہ برس ریلیز ہوا تھا اور اس وقت اداکارہ کچھ ٹی وی اور فلمی منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف تھی تاہم انہوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔