حریم شاہ نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں درخواست دی ہے جس کے بعد ان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ ان ہی کی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کو 18 مارچ کو ان کے فلیٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔