ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے جو شیڈول جاری کیا تھا اسے منسوخ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات اب 8 اکتوبر کو ہوں گے اور ان انتخابات سے متعلق نیا انتخابی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 (3) اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 اور 8 (c) کے تحت ملنے والے اختیارات کے تحت الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل شروع ہو چکا تھا اور مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت کئی مرکزی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے تھے۔