فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے بیان پر طلال چوہدری کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

03:58 PM, 22 May, 2019

نیا دور
طلال چوہدری کیخلاف درخواست ایم پی اےسعدیہ سہیل نے جوہر ٹاؤن تھانہ میں جمع کرائی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری نےتمام خواتین کی دل آزاری کی ہے۔

گذشتہ روز   طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات فردوس عاشق کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ  ’اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے تو نیچے سے فردوس خان نکل آئے گا‘۔اس بیان کے بعد طلال چوہدری پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔



معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن قبال  نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مخالفتوں کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہیے اور یہ دیکھے بغیر کہ خاتون کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کی عزت کرنی چاہیے۔ احسن قبالنے ٹویٹر پیغام میں لیکھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ ’وقار‘ ان کے لیڈر نواز شریف کی میر اث ہے۔



طلال چوہدری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوام نے طلال چودھری کی سوشل میڈیا پر درگت بنانا شروع کی تو انہوں نے بیان پر معذرت کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ مری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔












مزیدخبریں