فیصل آباد: چینی انجینئر کے دھکا دینے پر مزدور بھٹی میں جاگرا، ملزم گرفتار

05:44 PM, 22 May, 2019

نیا دور
فیصل آباد کی فیکٹری میں دھکا لگنے سے مزدور گرم بھٹی میں گر کر جھلس کر زخمی ہوگیا، ساتھی مزدوروں کے احتجاج اور الزام پر پولیس نے چینی انجینئر کو حراست میں لے لیا۔

واقعے کے خلاف فیکٹری میں کام کرنے والے دیگر مزدوروں کا واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور اعلی حکام سے واقعہ کے ذمہ دار چائنیز انجینئیر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے

زخمی شہروز کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا ، اس موقع پر ساتھی ورکرز نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چینی انجینئر کے دھکا لگنے سے شہروز گرم بھٹی میں گرا ہے۔

پولیس نے چینی انجینئر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزیدخبریں