اسپیکر قومی اسمبلی لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن ڈالر کی اڑان کا شور مچا رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ ڈالر ن لیگ کی حکومت میں بڑھنا شروع ہو گیا تھا، اصل خرابی کی وجہ ن لیگ کی ناکام پالیسیاں تھیں ، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے اور حکومت کا کام برداشت کرنا ہے ۔ آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سب سے بڑا پلاننگ کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے ، ہوتا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہوتا ہے ۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی پلاننگ دھری کی دھری رہ جائیگی ۔
قبل ازیں چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے لالہ موسیٰ میں قمرزمان کائرہ سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی ۔