ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیر بس سی 20 ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
نیا دور کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ اب جائے حادثہ کی تصاویر بھی سامنے آئیں ہیں۔
جیو نیوز کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں ۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جن گلیوں میں طیارہ گرا ہے وہ رہائشی علاقہ ہے اور ان گلیوں میں اس وقت آگ اور دھواں ہے۔ جبکہ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ چکی ہے جبکہ فائر برگیڈ آگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہے۔ اس حادثے میں گھروں اور ان میں مکین افراد کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
بشکریہ جیو نیوز