ترین گروپ اور شہباز کی واپسی، دباو کہاں سے آرہا، کپتان لڑپائے گا؟ رنگ روڈ: عجب کرپشن کی غضب کہانی، نوازشریف پر حملہ، اصل کہانی کیا؟

06:44 PM, 22 May, 2021

نیا دور

عمران خان دھرنے کے دنوں میں چین کے بارے میں کہتے تھے یہ تمام کا تمام قرضہ دے رہے ہیں پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیں گے، اوئے امریکہ اوئے امریکی ایمبیسڈر یہ انکا خاص انداز ہے اپوزیشن کے ساتھ نعرہ بازی اور پالیسی بیان میں یہ کیا فرق ہے وہ یہ فرق روا نہیں رکھتے، طلعت حسین



 



عمران خان کے خیال کے مطابق جب تک اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے انہیں کسی کونے میں نہیں لگایا جاتا تب تک وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، وہ سیاسی دباو کے تحت اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، انہیں علم ہے اسمبلی توڑنے کا مطلب کیا ہے، ضمنی انتخاب کے نتائج دیکھ چکےہیں، طلعت حسین



 



شہباز شریف کے اندر یا باہر رہنے سے حکومت کو خطرہ ہوتا تو ترین جیسا استشنا شہباز شریف کو بھی مل جاتا، یہ کہنا کے کرسی کی ضرورت نہیں تو کیا آپ لنگر چلانے کیلئے آئیں ہے، یہ سب باتیں بنی ہوئی ہیں کرسی چھوڑنا آسان کام نہیں ہے، طلعت حسین

مزیدخبریں