ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے تین ماہ میں ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف رہیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے جنرل باجوہ کو ایک بہترین آرمی چیف پایا ہے اور انہوں نے جنرل باجوہ سے متعدل اور جمہوری طبیعت کا شخص کوئی اور نہیں دیکھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی معاملات میں کوئی سویلین حکومت اتنا کام نہیں کر سکتی جتنا جنرل باجوہ نے ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کے لئے کیا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ جنرل باجوہ میرے آرمی چیف ہیں۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے اعلامیے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی توثیق کی گئی ہے اور اب وہ مزید تین سال تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے۔