نون لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے اپنے بیا ن میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے موقع پر نواز شریف کی تقریر کو روکنے کی کوششیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی تاریں کاٹ کر اور جیمر لگا کر شرکاء کو تقریر سننے سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ فسطائی اور شیطانی کوشش عمرانی حکومت کے خوف کی نشانی ہے جو جھوٹ کو سچ سے ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کلپ سامنے آئی ہے۔ آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس کو سنا جا سکتاہے کہ ’مجھے اس کے بارے میں تھوڑا دو ٹوک ہونے دو، بدقسمتی سے یہاں یہ ادارے ہیں جو حکم دیتے ہیں، اس کیس میں ہمیں میاں صاحب ( نواز شریف) کو سزا دینی پڑے گی، (مجھے) کہا گیا ہے کہ ہمیں عمران صاحب (عمران خان) کو (اقتدار) میں لانا ہے‘۔
انہوں نے مبینہ طور پر مزید کہا کہ ’سزا تو دینی ہی پڑے گی‘۔
لائن کے دوسرے سرے پر موجود آدمی کہتا ہے کہ ’نواز کی بیٹی مریم نواز سزا کی مستحق نہیں ہے‘، تو مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اس سے کہتے ہیں کہ ’آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں‘۔
’میں نے اپنے دوستوں سے بات کی کہ اس بارے میں کچھ کیا جائے لیکن وہ نہیں مانے، عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی، اس لیے رہنے دیں‘۔
https://twitter.com/FactFocusFF/status/1462470446507507716
سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ٹرائل سے متعلق متنازع آڈیو کلپ کی تردید کردی۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آڈیو کلپ ’جعلی‘ ہے اور میں نے آڈیو کال میں موجود شخص سے کبھی بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ چند ہفتوں بعد ہی یہ سابق چیف جسٹس کی یہ دوسری تردید ہے۔ آڈیو کلپ کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔