غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔
طالبان کی طرد سے دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرز اور اسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اور انٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔ طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا۔ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں ہر قسم کے فنون و لطیفہ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ طالبان کے ڈر سے بہت سے فنکار ملک چھوڑ گئے تھے۔ طالبان نے میوزک فنکاروں کے آلات کو توڑنے کا حکم بھی دیا تھا۔