سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ 'مجھے گفتگو کے سیاق و سباق کا علم نہیں مگر آواز جسٹس ثاقب نثار کی ہی لگتی ہے، اب ثاقب نثار دور کے معاملات پر گاہے بگاہے پردہ اٹھتا رہے گا پانامہ تحقیقات اور مقدمات کے بہت سے رازوں پر پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے، عدالت عظمی ادارے خیر منائیں'۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن کامران خان نے ٹوئٹر پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'گفتگو کے سیاق و سباق کا علم نہیں مگر مجھے آواز جسٹس ثاقب نثار کی ہی لگتی ہے پناما کیس پس منظر سامنے رکھیں نتیجہ اخذ کرنا آسان ہے ثاقب نثار دورمعملات پر گاہے بگاہے پردہ اٹھتا رہے گا پناما معملات تحقیقات مقدمات کے بہت سے رازوں پر پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے عدالت عظمی ادارے خیر منائیں'۔
https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1462673162710126592
کامران خان کی ٹویٹ پر مختلف اور دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔
سینیر اداکار جمال شاہ نے کامران خان کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'راہے راست پر آنے میں بھتری اور بچاؤ ہے'
https://twitter.com/SydJamalShah/status/1462723832393969666
صحافی اسد طور نے کامران خان سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ 'اسکرپٹ رائٹر بدل گیا آپ کے ٹویٹس کا؟'
https://twitter.com/AsadAToor/status/1462722117842128898
سینئر صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ کامران خان کی فرانزک لیبارٹری بے بھی اس آڈیو کی تصدیق کر دی ہے۔
https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1462679105120481281