پریانکا چوپڑا کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گیا ہے کہ کیا نک اور پریانکا کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔
پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں اُنہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
تاہم ابھی تک پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔