کیا آڈيو ليک کا بيشتر حصہ ثاقب نثار کی مختلف تقارير کو کاٹ کر بنايا گيا؟ نئی ویڈیو منظر عام پر

05:34 PM, 22 Nov, 2021

نیا دور

مبینہ آڈیو ٹیپ کے معاملے پر اب یہ ثابت کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ اسے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مختلف تقاریر کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔


دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کہا ہے کہ لگتا ہے ججوں کیخلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی۔ اس مذموم مہم کے پیچھے سارے کردار سامنے ہیں۔ اُمید ہے اس معاملے میں عدالتیں نرم رویہ اختیار نہیں کریں گی اور اس توہین آمیز مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


خیال رہے کہ ثاقب نثار بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش اس آڈیو ٹیپ کو خود ساختہ اور جعلی قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی سے اس طرح کی کوئی بات نہيں کی، نہ کسی نے ہدايات ديں، ايجنڈے کے تحت ایسی باتيں لائی جا رہی ہيں۔


https://twitter.com/syedadeelahsan/status/1462821072030547969?s=20

اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی۔


جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کسی نے ہدايات ديں نہ کسی کو پاس آن کيں، کسی خاص ايجنڈے کے تحت ایسی باتيں لائی جا رہی ہيں۔ میں اس معاملے ہر قانونی راستہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔


یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ چند روز قبل گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس رانا شمیم نے بھی اپنے بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

مزیدخبریں