ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ: کیا عدالت انکوائری شروع کرے گی حکومت کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا بائیکاٹ۔

07:20 PM, 22 Nov, 2021

نیا دور

مجھے اس بات پر ہنسی آ رہی ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ اس آڈیو کو کاٹ چھانٹ کرکے بنایا گیا کیونکہ میں نے جس امریکی فرانزک لیب سے اسے چیک کرایا اس نے اپنی مکمل رپورٹ میں کہا ہے کہ اس میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی، احمد نورانی



 



میری سٹوری کے ناقابل تردید ثبوت موجود، امریکی فرم سے فرانزک کراوایا۔ امریکا میں رہتے ہوئے مجھے ہر چیز کی احتیاط کرنا تھی۔ اس مقصد کیلئے سب سے پہلے میں نے آواز کی جانچ کروائی کہ آیا یہ اوریجنل ہے یا نہیں، احمد نورانی



 



میں نے ثاقب نثار صاحب کو ٹیلی فون کیا اور تمام باتیں ان کے گوش گزار کیں تو انہوں نے پورے وثوق کیساتھ کہا کہ کیس کے دوران ان سے کبھی کسی فوج کے بندے نے رابطہ نہیں کیا۔ عدلیہ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا،احمد نورانی



 



احمد نورانی کی خبر کی ٹائمنگ بہت اہم ہے کیونکہ اس سے قبل گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم اپنا بیان حلفی سامنے لے آئے تھے، اس لئے لوگوں کو شاید اس سے پریشانی ہو کہ یہ مہم ضرورت سے زیادہ بڑھنے لگی ہے، عامر غوری



 



 



لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ ابھی تو اور بھی ٹیپس موجود ہیں۔ اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ معاملہ یہاں ختم نیں ہوگا۔ تاہم میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے سے خود کو الگ کر لے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو انھیں غیر ضروری تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، عامر غوری



 



یہ کسی سابق چیف جسٹس کی بات نہیں بلکہ حاضر سروس ججوں، جرنیلوں اور موجودہ حکومت کے وزرا کی بھی ہے۔ یہ تو اس کا نقطہ آغاز ہے۔ اگر حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کروائی تو وہ خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گی، مطیع اللہ جان



 



کیا موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد کو اپنے ادارے کی عزت کی خاطر اس بات کا نوٹس نہیں لینا چاہیے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ آنکھیں بند کر لینے سے یہ بلا ٹل نہیں جائے گی۔ مطیع اللہ جان

مزیدخبریں