وزیراعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

04:40 PM, 22 Nov, 2022

نیا دور
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وزرا کو اعتماد میں لینے کے لئے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔خصوصی اجلاس ایک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چوبیس نومبرکو صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت دفاعی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی جس میں پاک ترکیہ تعلقات کےفروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں اعلی سطحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 26 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اورکالم نگار گل بخاری نے تہلکہ خیز  انکشاف کر دیا۔انہوں نے کہا  کہ جمعرات کی صبح ہونے والے کابینہ اجلاس میں کابینہ سے منظوری کے بعد نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

صحافی اورکالم نگار گل بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس آرمی چیف کی تقرری  کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 24 نومبر کو 9 بجے طلب کرلیا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اس کابینہ اجلاس کی خبرپر تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بدھ کی شام تک سمری نہ آنے کی صورت میں جمعرات کی صبح کابینہ سے منظوری کے بعد نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ منظوری کے بعد ایڈوائس صدر کو بھیجی جائے گی۔

انہوں نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امکان ہے کہ ایک دو لوگ نوکری سے بھی جائیں گے۔

https://twitter.com/GulBukhari/status/1595043175336476676
مزیدخبریں