اس سے قبل فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی گئی ہے اور اس میں 6 سینیئر ترین لیفٹننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔
منگل کی رات دیر گئے سینیئر صحافی انصار عباسی نے یہ خبر جیو نیوز پر بریک کی تھی کہ وزیر اعظم ہاؤس کو آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری موصول ہو گئی ہے۔ سمری میں 6 سینیئر ترین جرنیلوں کے نام شامل ہیں۔
تاہم، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئیٹ کر کے کہا تھا کہ یہ سمری وزارت عظمی کو موصول نہیں ہوئی تھی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو جی ایچ کیو سے منگل کی شام سمری موصول ہو گئی ہے جس میں 6 سینیئر ترین لیفٹننٹ جنرلز عاصم منیر، ساحر شمشاد مرزا، اظہر عباس، نعمان محمود، فیض حمید، محمد عامر کے نام شامل ہیں۔
سینیئر صحافی انصار عباسی کے ذرائع کے مطابق یہ نام کچھ ہی دیر قبل یہ سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہو چکی ہے اور اب اس پر جلد ہی فیصلہ متوقع ہے۔