کراچی کی مشہور یونیورسٹی میں دھمکیوں کے بعد عاطف میاں کا خطاب منسوخ کر دیا گیا

02:16 PM, 22 Oct, 2020

نیا دور
معروف ماہر معاشیات اور دنیائے معشیت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عاطف میاں کو گزشتہ دنوں آئی بی اے کراچی کی جانب سے ایک زوم سیمینار سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ تاہم عاطف میاں کا کہنا ہے کہ انکی سیمینار میں شرکت کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ اور ادارے کو شدید نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ اسی لئے طلبہ کے ساتھ انکا یہ سیمینار منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے جاری ایک بیان میں کیا اس سے قبل ایک ٹویٹ میں وہ اس سیمینار میں شرکت کیلئے پر عزم اور پرجوش دکھائی دیئے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں آئی بی اے کے طلبہ سے بات کر کے بےحد خوشی ہوگی۔

یاد رہے کہ ابتداء میں جب  تحریک انصاف کی حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا تو وزیر اعظم عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاوراتی کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انکا تعلق احمدی کمیونٹی سے ہونے کی بناء پر وزیر اعظم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لہذا انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
مزیدخبریں