وفاق اور سندھ کے تعلقات میں تناؤ اور جمہوریت کو لاحق خطرات پر گفتگو

06:04 PM, 22 Oct, 2020

نیا دور


جزائر کا مسئلہ بہت خطرناک ہے یہ آگ سے کھیل رہے ہیں، راتوں رات آرڈینسس نکالا کہ حکومت پاکستان ان جزائر کو اپنی تحویل میں لے گی اس کے بعد سندھ میں طوفان برپاہ ہوگیا، بلوچستان بھی اس معاملے میں سندھ کا ساتھ دے گا، ناصر بیگ چغتائی



ماشااللہ جب سے نیا پاکستان بنا ہے ہمارے کمیونیکشن ویکٹرزکمزور ہوگئے ہیں ماضی میں بھی حکومتوں کے اپوزیشن کے ساتھ تعلقات زیادہ اچھے نہیں ہوتے تھے مگر پھر بھی بیک ڈور رابطے رہتے تھے ابھی تو کسی قسم کا کوئی رابطہ ہی نہیں ہے، ظفراللہ



وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز بھی ہوسکتی ہے وہ جان بوجھ کر بھی چپ ہوں اور چاہیں کہ دو فریق آپس میں گھتم گھتا ہوں اور پھر انہیں یاد آج جائے کہ میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، رضا رومی



یہ وفاق کی اکائی پر حملہ ہے، کل احسن اقبال نے ٹھیک باتی کی کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ اس واقع میں عمران خان کی حکومت کا ہاتھ ہے تو حکومت کو گھر جانے کیلئے یہ بات ہی کافی ہے، مرتضی سولنگی



مزیدخبریں