علی عظمت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملکہ ترنم میڈیم نورجہاں کے بارے میں میری ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ، اس کو بنیاد بنا کر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانا شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میڈیم نورجہاں کی صاحبزادیاں میرے خاندان کی طرح ہیں، میں ان سب سے پیار کرتا ہوں، اور ان سب سے بڑھ کر میرے دل میں ملکہ ترنم کی عزت میرے دل میں ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نورجہاں کے بارے میں جو میں نے ریمارکس دیئے وہ بالکل سچ ہیں۔ میں نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کی تھی، اس زمانے میں صرف پی ٹی وی چلتا تھا، جس پر ملکہ ترنم نورجہاں کو چھی طرح پیش نہیں کیا جاتا تھا۔ ہمیں جو دکھایا جاتا تھا، میں نے تو اس حوالے سے بات کی تھی۔
علی عظمت نے کہا کہ پی ٹی وی پر نورجہاں کو بالکل اچھے طریقے سے نہیں دکھایا جاتا تھا لیکن جب ہم شعور میں پہنچے تو ہمیں نورجہاں سے زیادہ پسند ہی کوئی نہیں تھا، اس بات کی گواہی بشریٰ انصاری اور دیگر فنکار بھی دے سکتے ہیں کہ ہم آج تک انھیں کس شوق سے سنتے ہیں۔
خیال رہے علی عظمت کا شمار پاکستان کے معروف پاپ گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ملکہ ترنم نورجہاں کے بارے ایک متنازع بیان دیا تھا جس پر شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/mangopersn/status/1451129824748179465?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451129824748179465%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Fentertainment-59006827
علی عظمت نے اپنے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری سوسائٹی یا کلچر ہمیں اپنی کوئی چیز نہیں دے رہا تھا۔ رات کو ٹی وی پر ترنم میں ایک شو لگتا تھا جس میں نورجہاں ساڑھی پہن کر، فل وڈے وڈے بُندے، اوور میک اپ کرکے گاتی تھیں، ہمیں اس مائی سے چِڑ چڑھتی تھی۔
انہوں اپنی بات کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں چڑ ہوتی تھی کہ یہ کیا ہمارے سامنے کھڑا کر دیا ہے، ضروری ہے ہم یہ دیکھیں۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے علی عظمت نے کہا کہ یہ میں آپ کو اپنے بچپن کی بات بتا رہا ہوں جب ہم نے دوسرے کلچر کو اپنایا۔
علی عظمت کے بیان پر متعدد شوبز شخصیات اور عوام نے بھی شدید ردعمل دیا تھا۔ اب ملکہ ترنم کی صاحبزادیوں نے بھی اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں علی عظمت کا نام نہیں لکھا لیکن ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا۔
نورجہاں کی صاحبزادی حنا درانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی عظمت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کا تقریباً ختم ہونے والا ستارہ ہیں۔ انسان کی شخصیت کا اندازہ اس لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دوسروں کی کتنی عزت کرتا ہے۔ ایک شخص کے الفاظ نے اس کی شخصیت عیاں کردی۔
ملکہ ترنم نورجہاں کی دوسری صاحبزادی منال حسن نے بھی اسی پوسٹ کو شیئر کرے ہوئے لکھا کہ اظہار رائے کی آزادی ہر کسی کو ملنی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔
منال حسن نے لکھا کہ پاکستانی میوزک کے اختتام کو پہنچنے والے نمائندے نے ناصرف پاکستان کی نامور گلوکارہ، ایک خاتون اور ایک ماں پر نامناسب تبصرہ کیا۔