پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان مذاکرات؟ | لانگ مارچ نہیں؟ | توشہ خانہ وسل بلور | آرمی چیف | FATF، ADB سے ریلیف

07:30 PM, 22 Oct, 2022

نیا دور
خان صاحب نے نیوٹرلز کو بات چیت کیلئے کہاں انہوں نے انہیں حکومت کیساتھ بٹھایا اور خود بھی بیٹھ گئے، آج شہبازشریف نے کہہ دیا ہے کہ 11 ماہ سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے۔ حکومت انتخابات پر اور عمران خان انتخابات کے علاوہ بات چیت کرنے کو تیار نہیں تو پھر کیا بات چیت ہوگی، مزمل سہروردی

لانگ نہ سہی عمران خان شارٹ مارچ ضرور کریں گے،یہ اس طرح کا علامتی کام کریں گے جس طرح کشمیر کا معاملہ ہوا تھا 370 اور 35 A کا کے آپ نے جمعہ والے دن ایک ٹانگ پر کھڑا ہونا ہے آدھے گھنٹے کیلئے اس سے بڑھ کر وہ کچھ نہیں کرسکتے، مرتضی سولنگی

جب یہ معاملہ کورٹ میں گیا میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا تو دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا میرے گھر ایجنسیوں کے لوگ آئے میری بوڑھی 70 سالہ والدہ کو دھمکیاں دی گئیں کہ آپ کے بیٹے کی لاش آپ کےگھر آئے گی، انہوں نے کہا جو کرنا ہے کرو یہ پیچھے نہیں ہٹے گا، رانا اکبرخالد

پچھلے حکمرانوں اور عمران خان میں فرق یہ ہے یہ بالکل ٹھیک ہے انہوں نے سستی گاڑیاں حاصل کیں ہیں یا کی ہوں گی مگر یہ گاڑیاں آج بھی ان کے استعمال میں ہیں عمران خان دنیا کے واحد وزیراعظم تھے جو تحفے مارکیٹ میں بیچ گئے، رانا اکبر خالد
مزیدخبریں