میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بندش، انٹرنیٹ، موبائل سروسز، لینڈ لائن سروسز اور دیگر مواصلاتی نظام کو بند کر دیا گیا۔
بھارتی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر گزشتہ ماہ جو لفظ سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ " کشمیر" ہے۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا جب اقوام عالم نے کشمیر کو اتنی توجہ دی ہو۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے سب سے زیادہ کشمیر کو سرچ کیا اور اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ دنیا میں یہ تجسس پایا جاتا ہے کہ وہاں کیا حالات چل رہے ہیں۔