پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 12 مسافر شدید زخمی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں جب کہ جاں بحق مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔