وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے کہا تھا کہ اگر صدارتی ووٹ لینا ہو تو اسمبلیاں حلال ہو جاتی ہیں اور اگر ناکام ہوں تو اسمبلیاں حرام ہو جاتی ہیں یہ کیا طریق ہے؟
شیخ رشید کا کہنا تھا آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں کسی مسئلے میں نہ لائیں، سیاسی معاملات میں آپ جانیں اور آپ کا کام جانے، سیاست فوج کا کام نہیں۔