نوجوان لڑکوں کو نوکری کے لیئے بلوا کر جنسی زیادتی کرتے ہوئے فلمانے والا گینگ منظر عام پر آگیا

03:16 PM, 22 Sep, 2020

نیا دور

کراچی میں نوجوان لڑکوں سے زیادتی اور ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بناکر بلیک میلنگ میں ملوث مزید 4 ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان  نے غیر اخلاقی ویب سائیٹ اور ایپلی کیشن پر اکاؤنٹ بنا رکے تھے، یہ مخصوص ویب سائیٹس ہم جنس پرستوں اور مخلوط جنس کے لیے تھی۔


انہوں نے بتایا کہ ان ویب سائیٹس پر جانے والے لڑکوں کو نوکری کے لیے واٹس ایپ گروپس کا لنک دیا جاتا، جب وہ گروپ جوائن کر لیتے تو اس لنک کے ذریعے ان لڑکوں کو مخصوص مقامات پر انٹرویو کے نام پر بلوایا جاتا، وہاں نوجوان لڑکوں سے زیادتی کی جاتی اور ویڈیو ریکارڈ کرلی جاتی۔

 ان ویڈیوز کو نہ صرف انٹرنیشنل پورن ویب سائٹس کے لیے استعمال کیا جاتا بلکہ ان لڑکوں کی بلیک میلنگ بھی کی جاتی، ملزمان کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سے ایسی کئی ویڈیوز ملی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے  لڑکوں کی بلیک میلنگ اور پورنوگرافی ریکٹ کے مزید چار ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں