13 سالہ بچے سے مدرسے میں زیادتی: تحریک لبیک جلالی گروپ نارووال کے صدر قاری شاہد مدنی گرفتار

06:32 PM, 22 Sep, 2020

نیا دور
تحریک لبیک جلالی گروپ کے ضلع ناروال کے صدر شاہد  رفیق مدنی کو کم سن بچے سے زیادتی کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق  درخواست گزار بچے کا والد ہے جس نے کہا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ دار العلوم غوثیہ رضویہ میں زیر تعلیم ہے۔ ایک روز وہ گھر آیا تو کافی پریشان تھا۔

اس سے پوچھنے پر اسنے بتایا کہ مدرسے میں  قاری شاہد رفیق مدنی نے 16 ستمبر کو بعد از نماز عشا اسکے کمرے میں آکر بد فعلی کر ڈالی اور تین دن اسے گھر نہیں آنے دیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ قاری شاہد مدنی کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔  بچے کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے جبکہ اسکی عمر 13 سال بتائی گئی ہے۔
مزیدخبریں