یورپئین کمیشن پر پاکستان کو لے کر واقعی کافی دباو تھا۔ تاہم آج کا فیصلہ سرپرائزنگ ہے۔ جس میں انہوں نے جہاں اظہار آزادی رائے و صحافت کا نکتہ اٹھایا وہیں محنت کشوں ماحولیات کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ خالد حمید فاروقی خبر سے آگے میں
شہباز شریف نے کینٹونمنٹ انتخابات کا لٹمس ٹیسٹ پاس کیا اور پارٹی میں جاری بحث میں اس نکتے کو ثابت کیا کہ ووٹ کو عزت دو کی بجائے کام کو عزت دو کو بھی ووٹ مل سکتا ہے۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں
کینٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کا طریقہ، موڈ اور ووٹنگ کا طریقہ بالکل مختلف ہے اور جنرل الیکشنز کا مختلف۔ کینٹونمٹ الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگتے رہے باقی کسر نواز شریف کی تقاریر نے پوری کردی۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں
نواز شریف کی تقاریر میں بدلاو آیا ہے اب نشانہ عمران خان ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی اہم ہے کہ ترین گروپ کے لوگ نواز شریف کی طرف جا رہے ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ پنجاب سے جیتنا ہے تو ن کی ٹکٹ چاہیئے۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں