Type to search

فيچرڈ

آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،شہباز شریف کا حتمی اعلان

  • 7
    Shares

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے پشاور تک پوری قوم یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے، مولاناکےآزادی مارچ میں 31اکتوبرکوبھرپور شرکت کریں گے، اپنے آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی وہاں کریں گے، 31 اکتوبر کو کشمیریوں کےحقوق کی آواز بھی اٹھائیں گے۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آج جو کچھ ہورہاہےپی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو گی جبکہ 27 تاریخ کو یوم یکجہتی منایا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ہمیں گالیاں دیتی ہے ، مذاکرات صرف  استعفے کے بعد ہی ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا حزب اختلاف کےتمام قائدین ہمیں اپنی تائید سےنوازرہےہیں، 31 اکتوبرکوپوری قوم کیساتھ شامل ہونےکےفیصلےپرشہبازشریف اورانکی پارٹی کاشکریہ ادا کرتا ہوں، ہم تمام قائدین اورحزب اختلاف کی جماعتوں کی مشاورت سےآگےبڑھنا چاہیں گے، ہم نے31اکتوبر کواسلام آبادمیں داخل ہونےکافیصلہ کیاہے۔ 

 

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *